فقط زمیں ہی نہیں آسمان میرا ہے
فقیر عشق ہوں سارا جہان میرا ہے
حسب نسب کی یہ باتیں تو کاغذی ہیں فقط
جہاں بھی عشق ہے وہ خاندان میرا ہے
مرا وجود ہے قائم اسی تعلق سے
ہوائیں اس کی ہیں اور بادبان میرا ہے
مری غزل ابھی مایوس ہو نہیں سکتی
ابھی تو شہر میں اک قدردان میرا ہے
ابھی تو پر بھی نہیں کھولے اس نے اڑنے کو
ابھی سے کہنے لگا آسمان میرا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.