فقیر ہوں میں مرا کام ہے صدا دینا
فقیر ہوں میں مرا کام ہے صدا دینا
مرا شعار ہے قاتل کو بھی دعا دینا
غم فراق میں جینا بھی اک قیامت ہے
مرے خدا مجھے جینے کا حوصلہ دینا
صلیب و دار ہو صحرا ہو یا کہ مقتل ہو
جہاں ہو میری ضرورت مجھے صدا دینا
وفا شعار اگر ہو کوئی تو مجرم ہے
وفا سرشت میں کیوں ہوں مجھے سزا دینا
کہاں میں گم ہوں کہیں مجھ کو ڈھونڈ لو یارو
اگر ملوں تو مجھے بھی مرا پتہ دینا
انا بہت ہے میں سرکش بھی ہوں بہت لیکن
خدا کے نام پہ آتا ہے سر جھکا دینا
تمام عمر گزاری ہے عشق میں جس کے
پیامؔ سہل نہیں ہے اسے بھلا دینا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.