فقیری میں بھی رہ کر حکمرانی چھوڑ جائیں گے
فقیری میں بھی رہ کر حکمرانی چھوڑ جائیں گے
جہاں میں ہم نظام آسمانی چھوڑ جائیں گے
بہا کر آنکھ سے آنسو تمہاری یاد میں جاناں
جہاں میں اک سمندر سی روانی چھوڑ جائیں گے
جدا ہو کر بھی تجھ سے ہم نہیں ہوں گے جدا ہمدم
ہماری یادوں کا آنکھوں میں پانی چھوڑ جائیں گے
یہاں عشق حقیقی میں مٹا کر اپنی ہستی کو
محبت کی جہاں میں اک کہانی چھوڑ جائیں گے
جئیں گے گرچہ ہم ہادیؔ یہاں بے حیثیت بن کر
مگر ہر ذرہ پر اپنی نشانی چھوڑ جائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.