فریب دیتے ہیں کوئی برا نہیں کرتے
فریب دیتے ہیں کوئی برا نہیں کرتے
حصول زر کے لئے لوگ کیا نہیں کرتے
عدم وجود برابر ہے ان نکموں کا
جو آگہی کے فرائض ادا نہیں کرتے
برائیوں کی تو ہم لوگ کھوج کرتے ہیں
بھلائیوں کا مگر تذکرہ نہیں کرتے
یہ مولوی ہیں انہیں بھی لگائیے نشتر
جو قول کرتے ہیں وعدہ وفا نہیں کرتے
ضیاؔ ہمارا یہ مسلک ہے یاوہ گوئی سے
کبھی زبان کو ہم بد مزہ نہیں کرتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.