فریب ضو میں ہمیں کس نے لا اچھالا ہے
فریب ضو میں ہمیں کس نے لا اچھالا ہے
سجھائی کچھ نہیں دیتا کہاں اجالا ہے
وگرنہ کون تھا جو تیری پرورش کرتا
خدائے فکر تجھے میں نے ہی تو پالا ہے
تماشہ دیکھتی آنکھو سلامتی پاؤ
تمہارے شوق سے کرتب مرا نرالا ہے
میں اپنے کرب کو سہلا رہا ہوں مدت سے
یہ میری راکھ پہ سر رکھ کے سونے والا ہے
مرے لئے ہے وہی میرا حکم کن شاہدؔ
حصار وقت سے جو لمحہ بھی نکالا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.