فریب کھاتے ہوئے دور ہو گئے ورنہ (ردیف .. ا)
فریب کھاتے ہوئے دور ہو گئے ورنہ
ہمیں تھا لوٹ کے آنا کسی کے ہو جانا
میں کوستا رہوں تجھ کو کوئی ملے نہ تجھے
مجھے کبھی نہ بتانا کسی کے ہو جانا
سو کس کے ساتھ ہو اکثر کوئی کرے گا سوال
تمہیں پڑے گا بتانا کسی کے ہو جانا
تجھے یوں دیکھ کے ظاہر ہے لوگ سوچیں گے
کسے ملے گا خزانہ کسی کے ہو جانا
جہاں میں اس سے بڑا جرم کیا کوئی ہو وقارؔ
کسی کا ہوں یہ جتانا کسی کے ہو جانا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.