فرہاد نہیں مجنوں رانجھا بھی نہیں ہوں
فرہاد نہیں مجنوں رانجھا بھی نہیں ہوں
ہوں عشق کا مارا مگر اتنا بھی نہیں ہوں
کیوں طنز کسے ہیں مرے کردار پہ اے دوست
گر اچھا نہیں ہوں ترے جیسا بھی نہیں ہوں
وہ آئیں تو سمجھیں کہ مرا حال برا ہے
میں اس لئے گھر اپنا سجاتا بھی نہیں ہوں
بدنام مجھے کر کے وہ مشہور ہوئے ہیں
سو اس لئے محفل میں میں جاتا بھی نہیں ہوں
کیوں دیکھ کے ہنستا ہے زمانہ مجھے شیرازؔ
میں بھیڑ نہیں ہوں تو تماشہ بھی نہیں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.