فروغ سوزش ہندوستاں ہوں
مذاق ہمت درد جہاں ہوں
غم عالم میں گرچہ نیم جاں ہوں
جہاں میں باعث ذوق جہاں ہوں
عزادار غم انساں ہوا ہوں
میں شمع کشتۂ غم کا دھواں ہوں
ہر اک کے غم میں ایسا کھو گیا ہوں
میان شمع ہستی سوز جاں ہوں
یہاں پر مشرق و مغرب کہاں ہیں
یہی اب سوچتا ہوں میں کہاں ہوں
جنہیں منزل غبار کارواں ہے
میں ایسے قافلوں کے درمیاں ہوں
مری مٹی میں بھی ذوق وطن ہے
میں مٹ کر بھی شریک کارواں ہوں
جہاں کے ذوق میں بے خود ہوا ہوں
نقیب ذوق فردائے جہاں ہوں
جہاں امکان حد بندی نہیں ہے
ورائے حد امکان جہاں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.