فرط جذبات میں جذبات کو محدود رکھو
فرط جذبات میں جذبات کو محدود رکھو
یعنی اس عشق کی بہتات کو محدود رکھو
حکم حاکم ہے کہ اس دیس میں جینا ہے اگر
چپ رہو اور سوالات کو محدود رکھو
آؤ سکھلاؤں تمہیں جینے کا میں ڈھنگ نیا
بات بڑھتی ہو اگر بات کو محدود رکھو
کیا سبب ہے جو کدورت ہے زمانے بھر میں
حکم کو سمجھو خطابات کو محدود رکھو
آ ہی نکلے ہو اگر دشت محبت تو یہ سر
خم رکھو اور مفادات کو محدود رکھو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.