فسانہ کیسے لکھوں اشک بار آنکھوں کا
فسانہ کیسے لکھوں اشک بار آنکھوں کا
فسردہ رنگ ہے منظر حسین جھیلوں کا
نظام نو سے یہ اجرت سوال کرتی ہے
پسینہ خشک ہے مزدور کی جبینوں کا
میں خواہشات کا ملبوس پہنے بیٹھا ہوں
بہت عجیب سا منظر ہے زرد پتوں کا
پیام باد صبا نے سنا دیا ایسا
شگفتہ ہو گیا پل میں مزاج زخموں کا
نجانے کون سی منزل کی جستجو میں عدیمؔ
فضا میں اڑتا ہوا غول ہے پرندوں کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.