فصیل شہر انا میں شگاف میں نے کیا
فصیل شہر انا میں شگاف میں نے کیا
یہ کارنامہ خود اپنے خلاف میں نے کیا
مرا غلام بتاتا تھا خود کو جو ہر دم
بگڑ گیا جو ذرا اختلاف میں نے کیا
تمہارے حسن کا چرچا کروں گا پریوں میں
اگر کبھی سفر کوہ قاف میں نے کیا
بس ایک تیرے تعلق کی پاسداری میں
تمام شہر کو اپنے خلاف میں نے کیا
مجھے خبر ہے کہیں کا بھی رہ نہ پاؤں گا
تری رضا سے اگر انحراف میں نے کیا
وہی کہا ہے جو معلوم ہے زمانے کو
کہاں شکیلؔ کوئی انکشاف میں نے کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.