فصل گل آتی پھول کھلتے بھی
خوش نصیبی سے آپ ملتے بھی
ہم نے دیکھا ہے لوٹ آنا بھی
ہم نے دیکھے ہیں زخم سلتے بھی
آ گرے پھول آپ جھولی میں
خار چبھتے یہ ہاتھ چھلتے بھی
کاش دل کی طلب نہ یوں ہوتی
کاش مجھ سے کبھی نہ ملتے بھی
اذن گویائی کاش مل جاتا
دیکھے جاتے ہیں ہونٹ ملتے بھی
دیکھا عامرؔ کلی کا جوبن پھر
ہم نے دیکھا کلی کو کھلتے بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.