فصل نے ہے سخت جوبن پر نظر کے سامنے
فصل نے ہے سخت جوبن پر نظر کے سامنے
پھر صلیب اگنے لگی دیوار و در کے سامنے
دیر تک میں نے نہیں دیکھی پرندوں کی اڑان
دیر تک بیٹھا تھا کوئی میرے گھر کے سامنے
وقت مرہم ہے مگر مرہم کا بھی اک وقت ہے
رو پڑا ہوں اک پرانے ہم سفر کے سامنے
باری باری اپنی مٹی گوندھ کر سب چل پڑے
دھول اڑتی جا رہی ہے کوزہ گر کے سامنے
اونچی شاخوں پر پھلوں کا ایک ہی نقصان ہے
پتھروں کے ڈھیر لگتے ہیں شجر کے سامنے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.