Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

فضا بھی گروی پڑی بحر و بر بھی گروی ہیں

مسعود احمد

فضا بھی گروی پڑی بحر و بر بھی گروی ہیں

مسعود احمد

MORE BYمسعود احمد

    فضا بھی گروی پڑی بحر و بر بھی گروی ہیں

    یہ سر اٹھائیں تو کیسے کہ سر بھی گروی ہیں

    ہمارے ہاں جو پڑا ہے ہمارا کچھ بھی نہیں

    ہمارے ہاں تو پرندوں کے پر بھی گروی ہیں

    ہمارا دعویٰ ہے ہم زندہ قوم ہیں لیکن

    ہماری فصلیں زمینیں یہ گھر بھی گروی ہیں

    میں اپنی مرضی سے یہ موڑ کاٹتا ہوں کہاں

    سفر بھی گروی مرے ہم سفر بھی گروی ہیں

    مرے نہیں یہ مجھے چاروں موسموں کی قسم

    مرے شجر مرے برگ و ثمر بھی گروی ہیں

    مجھے ستاروں کی سرگوشیاں بتاتی ہیں

    یہ آسمان یہ شمس و قمر بھی گروی ہیں

    کسی کو کھل کے اجازت نہیں ہے کہنے کی

    ہمارے شہر کے سب دیدہ ور بھی گروی ہیں

    حضور ہم ہیں نئی کھیپ وہ غلاموں کی

    پدر بھی گروی پڑے ہیں پسر بھی گروی ہیں

    ہمارے شعلہ و شبنم بھی اب ہمارے نہیں

    ہمارے سرو سمن کیا شرر بھی گروی ہیں

    بطور خاص ہمیں جانور سمجھتا ہے

    سو اس کی نظروں میں ہم جانور بھی گروی ہیں

    ہمارے عیبوں کی گٹھری تو روز کھولتے ہو

    تمہارے پاس ہمارے ہنر بھی گروی ہیں

    خوشی غمی کا بھی اظہار کر نہیں سکتے

    ہمارے نغمہ گر و نوحہ گر بھی گروی ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے