فدا ہے عجز تری شان کبریائی کا
فدا ہے عجز تری شان کبریائی کا
کوئی دکھائے یہ انداز خود نمائی کا
درود پڑھتے ہو آنکھوں کو دیکھ کر اپنی
بہانہ کرتے ہو کیوں سرمے کی سلائی کا
ہوئی جو عمر زیادہ تو یہ ہوا ظاہر
شباب ہی میں مزا کچھ ہے آشنائی کا
پروں میں اڑنے کی طاقت ہی اب نہیں باقی
خیال بھی ہمیں ہوتا نہیں رہائی کا
بتوں کی چال میں گستاخؔ آ نہیں سکتا
چھٹا ہوا ہے وہ کمبخت اک خدائی کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.