فکر ہم کو نہیں کہ کیا ہوگا
جب کیا ہے برا برا ہوگا
ہم نے جو آپ سے کہا ہوگا
آپ نے اور کچھ سنا ہوگا
زندگی رات دن وہی کہ وہی
موت کے پاس کچھ نیا ہوگا
مجھ کو تنہا رکھا ہے دنیا میں
میرے حصہ میں کچھ بچا ہوگا
خوشبو میری چرا کے وہ گم ہے
ہر گلی گل کھلا رہا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.