فکر کو چاند ستاروں سے گزارہ جائے
فکر کو چاند ستاروں سے گزارہ جائے
آسمانوں کو بلندی سے اتارا جائے
آج کی رات چراغوں پہ بہت بھاری ہے
آج کی رات ہواؤں کو سہارا جائے
بے حسی اوڑھ کے کہتے ہیں مرے شہر کے لوگ
جیسے گزرے یہ شب و روز گزارا جائے
اب نہیں آئیں گے زنجیر ہلانے والے
اپنے ہی نام سے اب خود پکارا جائے
جن کو تہذیب نہ آداب محبت معلوم
ایسے لوگوں کے یہاں کون دوبارہ جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.