فکر مجھے گلزاروں کی ہے مولا خیر
بارش تو انگاروں کی ہے مولا خیر
دشمن تو دکھ دینے میں ناکام ہوئے
باری اب غم خواروں کی ہے مولا خیر
الجھ رہے ہیں سارے مسیحا آپس میں
فکر کسے بیماروں کی ہے مولا خیر
دیوانہ گلدستے لے کر پھرتا ہے
مشق جہاں تلواروں کی ہے مولا خیر
لوگوں کے کندھوں پر سر کیوں قائم ہیں
فکر یہی سالاروں کی ہے مولا خیر
تیل سے فرحتؔ آگ بجھانے نکلے ہیں
عقل عجب سالاروں کی ہے مولا خیر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.