فراق دوست کے قابل نہیں ہے
فراق دوست کے قابل نہیں ہے
وہ دل جو خوگر مشکل نہیں ہے
کوئی یہ ناخداؤں کو بتا دے
محبت موج ہے ساحل نہیں ہے
گریباں چاک ہے اپنا نہ دامن
ابھی شاید جنوں کامل نہیں ہے
ہے منزل اور بھی منزل سے آگے
یہ منزل آخری منزل نہیں ہے
بھلا وہ زندگی کیا ہے کہ جس میں
ترا لطف و کرم شامل نہیں ہے
خرد الجھی ہوئی ہے پیچ و خم میں
جنوں شائستۂ محفل نہیں ہے
مجھے ڈر ہم نواؤں سے ہے فاروقؔ
مجھے اندیشۂ باطل نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.