فراق دوست میں ایسا مری وحشت کا ساماں تھا
فراق دوست میں ایسا مری وحشت کا ساماں تھا
کہ وسعت میں ہر اک ذرہ مرے گھر کا بیاباں تھا
بتائے شوق دل اس بزم میں جانا کچھ آساں تھا
ادھر تقدیر سوتی تھی ادھر بیدار درباں تھا
گلے مل کر جدا ہونا مرے مٹنے کا ساماں تھا
ترے جاتے ہی میں دیوانہ میرا گھر بیاباں تھا
جنون عشق رہبر ہو تو پھر کیا قید منزل کی
وہ مجنوں ہوں کہ دشت نجد مجھ کو ہر بیاباں تھا
میں بے خود تھا مگر اے جوش وحشت ہوش ہے اتنا
مرے ہاتھوں سے خود الجھا ہوا میرا گریباں تھا
وطن کی خاک تجھ کو یاد کر کے ہم بہت روئے
کہ تجھ سے دور تھے اور شام غربت تھی بیاباں تھا
کسی سے اپنی بربادی کا شکوہ کیا کروں ثاقبؔ
کہ میرا ہی دل وارفتہ میرا دشمن جاں تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.