فراق یار میں ایسی بھی ایک شب آئی
چراغ جل گیا آنکھوں میں نیند جب آئی
امید و بیم کے عالم میں تھی نگاہ شوق
کسی کی یاد مرے دل میں نیم شب آئی
سحر کے بعد بھی تھا تیرا انتظار مجھے
نگاہ در سے ہر اک بار تشنہ لب آئی
نہ شغل بادہ کشی ہے نہ شوق رامش و رنگ
یہ کس مقام پر اب محفل طرب آئی
خم و سبو بھی ہیں لبریز اب شرابوں سے
یہ دیکھنا ہے کہ رندوں کو نیند کب آئی
میں تیرے شہر میں تجھ سے بھی سر کشیدہ ہوں
تو مجھ سے ملنے سر راہ بے سبب آئی
ستارے ڈوب گئے اور شب تمام ہوئی
چراغ بجھ گیا آنکھوں میں نیند تب آئی
نہ دل میں موج تمنا نہ لب پہ حرف وفا
یہ کس روش پہ صباؔ زندگی ہے اب آئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.