فطرت کے تقاضوں کو مٹایا نہیں جاتا
فطرت کے تقاضوں کو مٹایا نہیں جاتا
جو وقت گزر جائے بھلایا نہیں جاتا
انسان ہے انسان فرشتہ تو نہیں ہے
انسان کو نظروں سے گرایا نہیں جاتا
مومن کبھی جھکتا نہیں حالات کے آگے
حالات سے دامن بھی چھڑایا نہیں جاتا
چہرہ بھی تو آئینہ ہے انسان کے دل کا
چہرے سے کوئی راز چھپایا نہیں جاتا
دل روشنی ایمان کی پہنچائے گا زیدیؔ
اب ہم سے دیا اور جلایا نہیں جاتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.