فطرتاً لازم ہے ہم پر پہلے پانی ڈھونڈھنا
فطرتاً لازم ہے ہم پر پہلے پانی ڈھونڈھنا
پیاس بجھ جائے تو پھر تشنہ دہانی ڈھونڈھنا
ایک طرفہ عشق کیا ہے کیا ہے ذوق شاعری
دوسرے کے لفظوں میں اپنے معانی ڈھونڈھنا
کوششیں کرتے رہو لیکن یہ ممکن تو نہیں
ساتھ چلنا سب کے اور اپنی روانی ڈھونڈھنا
چین سے رہتا ہوں تو بے چین ہو اٹھتا ہے دل
کس نے سکھلایا ہے دل کو سخت جانی ڈھونڈھنا
رات دن بس دیکھتے رہنا کسی تصویر کو
رات دن خاموشیوں کی ترجمانی ڈھونڈھنا
خود غرض کیسے نہیں ہوں آپ ہی فرمائیے
سب كا قصہ سننا اور اپنی کہانی ڈھونڈھنا
یہ جنوں ہے یا حماقت کون بتلائے امتؔ
قید ہو جانا مکاں میں لا مکانی ڈھونڈھنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.