فغاں کی طرح ہے اذاں کی طرح ہے
ہر انسان شاہ جہاں کی طرح ہے
یقیں مدتوں سے گماں کی طرح ہے
کہ ہر موسم گل خزاں کی طرح ہے
کسی غم سے کمتر نہیں کوئی بھی غم
کہ ہر غم غم ناگہاں کی طرح ہے
یہ کس کی صدا ہے جو میں سن رہا ہوں
شکست دل دوستاں کی طرح ہے
جہاں آرزو بن کے برسوں رہے تھے
وہ دل آج خالی مکاں کی طرح ہے
ترے ساتھ گزرا ہوا ایک لمحہ
کسی لمحۂ جاوداں کی طرح ہے
جسے دیکھتا ہوں میں اپنے وطن میں
پریشان اردو زباں کی طرح ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.