فرقت میں کوئی زیست کا ساماں نہیں ہوتا
فرقت میں کوئی زیست کا ساماں نہیں ہوتا
مر جائیں تو مرنا کوئی آساں نہیں ہوتا
چپ ہوں کہ تڑپنے کا بھی مقدور نہیں ہے
درماں اسے سمجھے ہو یہ درماں نہیں ہوتا
اوسان بھلا دیتے ہیں موجوں کے تھپیڑے
ملنا در مقصود کا آسان نہیں ہوتا
تم حال تو پوچھو کبھی دیوانۂ غم کا
بے کار کوئی چاک گریباں نہیں ہوتا
اس وقت انہیں فکر ہوئی چارہ گری کی
جب موت سے بڑھ کر کوئی درماں نہیں ہوتا
ہر ٹھیس پہ پہلے سے سوا آتے ہیں آنسو
حاصل انہیں اب دوست کا داماں نہیں ہوتا
کیا ان دنوں ماتم ہے کسی اہل وفا کا
کیوں آپ کی محفل میں چراغاں نہیں ہوتا
مجھ کو تو کریمی پہ تری ناز ہے ہر دم
میں کب ترا منت کش احساں نہیں ہوتا
جب ان کا کرم تھا شفاؔ ہر اک کا کرم تھا
اب مجھ پہ کوئی مائل احساں نہیں ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.