فرقت میں تجھ کو میں نے پکارا کبھی کبھی
فرقت میں تجھ کو میں نے پکارا کبھی کبھی
ملتا ہے درد کو بھی سہارا کبھی کبھی
تیرا پتہ نہ کوئی بھی مجھ کو بتا سکا
ہر آستاں پہ تجھ کو پکارا کبھی کبھی
رہبر نے پھیر لی ہیں نگاہیں تو کیا ہوا
رہزن سے بھی ملا ہے سہارا کبھی کبھی
عمر دراز مجھ کو وہ شاید عطا کرے
پاؤں کو میں نے اپنے پسارا کبھی کبھی
سجدے کئے ہیں در پہ ترے میں نے بار بار
فرقت کا وقت ایسے گزارا کبھی کبھی
تیرے ہی ناز میں نے اٹھائے ہیں رات دن
گیسوئے عنبریں کو سنوارا کبھی کبھی
دل کو رفیقؔ ڈوبتے دیکھا ہے بارہا
یادوں نے اس کو پھر بھی ابھارا کبھی کبھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.