فرصت ملے کبھی تو گریباں میں جھانکئے
فرصت ملے کبھی تو گریباں میں جھانکئے
خود کو تو دیکھ لے وہ ہنر بھی تراشیے
اچھے برے کا فرق سمجھنا بھی سیکھ لے
دنیا کو اک نظر سے ہمیشہ نہ دیکھیے
سورج اگا تو دھوپ ترے پاس آ گئی
اب دھوپ کو بنانے کا دعویٰ نہ کیجیے
دنیا میں اور لوگ بھی بہتر ہیں آپ سے
دنیا کو دیکھ اور یہ سچ مان لیجئے
جو کچھ ملا تجھے وہ خدا نے عطا کیا
نادان اپنے آپ کو سب کچھ نہ مانیے
دل کو سکوں جہاں بھی ملے اس طرف چلیں
جانا نہ ہو جدھر تو ادھر رخ نہ کیجیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.