گاڑیوں سے نہ تیری کوٹھیوں سے
گاڑیوں سے نہ تیری کوٹھیوں سے
دنیا چلتی ہے چند روٹیوں سے
دل میں آئے کوئی کھری عورت
یہ کنواں بھر گیا ہے کھوٹیوں سے
آپ کو خوف ہے نشیبوں کا
میں گرا ہوں بلند چوٹیوں سے
پیار عنقا ہے جب جہاں سے ملے
گوریوں کالیوں کلوٹیوں سے
آخری انجمن سجاؤں گا
نئے یاروں سے اور لنگوٹیوں سے
مہرباں سی دعا سلام اکرامؔ
بڑی بہنوں کی جیسے چھوٹیوں سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.