غالبؔ کے شہر میرؔ کی بستی میں آ گئے
غالبؔ کے شہر میرؔ کی بستی میں آ گئے
ہم لوگ گاؤں چھوڑ کے دلی میں آ گئے
جب تجربات دل کی روانی میں آ گئے
الفاظ سب حصار معانی میں آ گئے
خوش فہم لوگ ڈوبنے والوں میں تھے شمار
وہ بچ گئے جو نوح کی کشتی میں آ گئے
کل تک تھا جن کو اپنی شہنشاہیت کا زعم
اے حسن وہ بھی تیری غلامی میں آ گئے
- کتاب : سائبان غزل (Pg. 26)
- Author : راہی حمیدی
- مطبع : انجمن درس ادب،چاندپور (2011)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.