Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

غالبؔ کی ہر زمیں میں خرافات چاہئے

ٹی این راز

غالبؔ کی ہر زمیں میں خرافات چاہئے

ٹی این راز

MORE BYٹی این راز

    غالبؔ کی ہر زمیں میں خرافات چاہئے

    تخریب کچھ تو بہر ملاقات چاہئے

    چوروں کو بور کیجے نہ ایسے خلوص سے

    دن کا وہ کیا کریں گے انہیں رات چاہئے

    جو کچھ بھی آپ چاہیں گے مل جائے گا حضور

    بس منتری سے تھوڑی ملاقات چاہئے

    انسانیت کو لوٹنے والوں کا ہے علاج

    ایسے حرام خوروں کو بس لات چاہئے

    گر چاہتے ہیں آپ کہ مجنوں سا عشق ہو

    پتھر بھی سر پہ کھانے کی اوقات چاہئے

    شادی ہے اک یتیم کی خوشیوں کو بانٹنے

    اک ناچتی کرائے پہ بارات چاہئے

    مذہب کے اور سیکس کے بزنس کے واسطے

    سنتوں سی سادھوؤں سی کرامات چاہئے

    ان قیدیوں کے جرم کی تفصیل کے لئے

    مجھ کو بھی چند روز حوالات چاہئے

    جن کو خدا کی ذات سے کچھ انحراف ہے

    استاد ایسے لوگوں کا بد ذات چاہئے

    پانی کے دیوتا سے مری ہے یہی دعا

    دلبر نہ لوٹ پائے وہ برسات چاہئے

    اک بوسہ ہم کو دے دو محبت کے نام پر

    ہم حسن کے فقیر ہیں خیرات چاہئے

    لعنت ہے تم پہ رازؔ کہ ننگی ہی لے چلے

    کاغذ میں لپٹی آپ کی سوغات چاہئے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے