غفلت میں مری پشت پہ جو وار کرے گا
غفلت میں مری پشت پہ جو وار کرے گا
یہ کام کرے گا تو مرا یاد کرے گا
لمحے کی حقیقت کو جو سمجھے وہ سیانا
ناداں ہے اگر وقت کو بے کار کرے گا
مخلص ہے تو مانے گا فضیلت وہ ہماری
حاسد ہے تو سچائی سے انکار کرے گا
تلوار سے دل جیت نہیں پائیں گے ہرگز
یہ کام تو بس آپ کا کردار کرے گا
اس دور کا سچا وہی فن کار ہے ساجدؔ
سوئے ہوئے ذہنوں کو جو بیدار کرے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.