Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

گہرا اور کشادہ ہوگا لیکن ایسا دیکھا ہے

زہرا شاہ

گہرا اور کشادہ ہوگا لیکن ایسا دیکھا ہے

زہرا شاہ

MORE BYزہرا شاہ

    گہرا اور کشادہ ہوگا لیکن ایسا دیکھا ہے

    آگے آگے آ جائے جی جس نے دریا دیکھا ہے

    ذاتی طور پہ پستی اور قامت دونوں کا شوق نہیں

    بس اتنی اونچی ہو جاؤں جتنا اونچا دیکھا ہے

    اس کے کان سریلے ہوں گے جس نے وہ آواز سنی

    اس کی آنکھیں میٹھی ہوں گی جس نے میٹھا دیکھا ہے

    کوئی اس کو پیاس تو کوئی سات سمندر بولے گا

    وہ اتنی ہی بات کرے گا جس نے جتنا دیکھا ہے

    بس تم نے اس شخص کے بارے خود سے ایسا سوچ لیا

    کپڑے میلے ہوں گے پر کردار بھی میلا دیکھا ہے

    اس کے پیر پڑے تو جلتی ریت کو یک دم بخت لگے

    میں نے اپنی آنکھوں سے صحرا میں بوٹا دیکھا ہے

    کب تک ساتھ رہے گا مجھ کو یہ ہرگز معلوم نہیں

    میں نے تو اس شخص کے بارے خواب بھی آدھا دیکھا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے