Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

غلط فہمی ہے ہم کو ہم اجالے کر رہے ہیں

انیس شاہ انیس

غلط فہمی ہے ہم کو ہم اجالے کر رہے ہیں

انیس شاہ انیس

MORE BYانیس شاہ انیس

    غلط فہمی ہے ہم کو ہم اجالے کر رہے ہیں

    سخن کے نام پر بس صفحے کالے کر رہے ہیں

    سفر کی مشکلیں کچھ تو دکھانا بھی ہے لازم

    سو رسماً پاؤں میں ہم خود ہی چھالے کر رہے ہیں

    ہمیں ہے بھوک جینے کی نہیں ہے پاس روٹی

    سو ہم اب اپنی سانسوں کو نوالے کر رہے ہیں

    نہیں ہوں گے نصیب آنکھوں کو اب کوئی نظارے

    سو ہم آنکھوں کو خوابوں کے حوالے کر رہے ہیں

    میرے مشہور ہونے میں نہیں کچھ ہاتھ میرا

    کہ میرا نام روشن جلنے والے کر رہے ہیں

    انیسؔ اب ان کی باتوں پر بھلا کیا کان دینا

    سیاست دان ہیں مسجد شوالے کر رہے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے