غلط کہتے ہو مسجد میں نہیں دیتا اذاں کوئی
غلط کہتے ہو مسجد میں نہیں دیتا اذاں کوئی
بلاتا ہے مجھے یہ اس کے در کا پاسباں کوئی
اثر کیونکر ہو اے واعظ مجھے تیری نصیحت کا
نہ میں کوئی مسلماں ہوں نہ تو پیر مغاں کوئی
بھری ہے نیند آنکھوں میں عبث باتیں بناتے ہو
بھلا لیتا ہے بن جاگے بھی یوں انگڑائیاں کوئی
سخن فہمو غنیمت ہے وفات رنجؔ کے پیچھے
سنو گے پھر نہ ایسا شاعر جادو بیاں کوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.