گلے پہ رکھ کے وہ تلوار بولے
وہی کہنا جو یہ سرکار بولے
ہمیں برباد کر دے گا ترا سچ
مری بستی کے عزت دار بولے
ہمارا خاندانی وصف ہے یہ
ہمیشہ جانب حق دار بولے
قصور ان شاعروں کا بھی نہیں ہے
وہی دیں گے جو یہ بازار بولے
کئی ناموں سے ہم کو جانتے ہیں
کوئی طوفاں کوئی منجدھار بولے
اک ایسے ہم سفر کی آرزو ہے
جو ویرانوں کو بھی گلزار بولے
ثمرؔ تم دشمنوں پر ٹوٹ پڑنا
سپہ سالار جب یلغار بولے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.