غم بھی فانی خوشی بھی فانی ہے
غم بھی فانی خوشی بھی فانی ہے
ہائے کیا خوب زندگانی ہے
کس تمنا سے تجھ کو چاہا تھا
کس محبت سے ہار مانی ہے
رنگ بھی سوکھنے لگے سارے
اور تصویر بھی بنانی ہے
فکر رہتی ہے ان دنوں مجھ کو
یہ اداسی بھی ہار جانی ہے
میں پلاتا ہوں جنگ میں پانی
تیغ آخر تو سوکھ جانی ہے
اس سے کہنا کہ ایک شہزادہ
جنگ لڑتا ہے جان جانی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.