غم دل کی دوا کوئی نہیں ہے
غم دل کی دوا کوئی نہیں ہے
ہمیں ان سے گلہ کوئی نہیں ہے
وفا کے راستوں میں کھو گیا دل
کہاں ڈھونڈوں پتا کوئی نہیں ہے
جھکا دوں گا میں سر قدموں پہ جس کے
وہ تم ہو دوسرا کوئی نہیں ہے
بہت دیکھے ہیں دل والوں کے جمگھٹ
یہاں اہل وفا کوئی نہیں ہے
بنا تیرے جئے جاتا ہوں لیکن
بنا تیرے مزہ کوئی نہیں ہے
پشیماں ہوں میں اپنی عاشقی پر
نہیں تم سے گلہ کوئی نہیں ہے
زباں ہرگز نہ کہہ پائے گی عالمؔ
ہمیں اب چاہتا کوئی نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.