غم دنیا کو بس میری طرف آنے کی جلدی ہے
غم دنیا کو بس میری طرف آنے کی جلدی ہے
ہر اچھے وقت کو مجھ سے بچھڑ جانے کی جلدی ہے
بڑا نقصان کر بیٹھی میں اپنا جلد بازی میں
اسی کو کھو دیا میں نے جسے پانے کی جلدی ہے
تم اتنا مختصر سا وقت لے کر آئے ہی کیوں تھے
ادھر آنے میں دیری کی ادھر جانے کی جلدی تھی
ہٹا کر راہ کے کانٹے نکل آئی سلیقے سے
مجھے جب منزل مقصود کو پانے کی جلدی تھی
سیاؔ سب کہہ رہے ہیں زندگی کی اور اب دیکھو
مگر دل کی تمناؤں کو مر جانے کی جلدی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.