غم فراق میں جاں سے گزر گئے ہوتے
غم فراق میں جاں سے گزر گئے ہوتے
ترا خیال نہ ہوتا تو مر گئے ہوتے
صلہ دیا نہ وفا کا بجا کیا ورنہ
ہم آپ اپنے ہی دل سے اتر گئے ہوتے
طویل ہوتا اگر اور زندگی کا سفر
غم حیات کے مارے کدھر گئے ہوتے
شکست جاں کا تماشا ہی دیکھنا تھا اگر
ذرا سی دیر مری جاں ٹھہر گئے ہوتے
زمانہ اتنا بھی نا قدر و ناشناس نہ تھا
جو بزمؔ کوئی بڑا کام کر گئے ہوتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.