غم حیات کے ماتھے پہ ہے شکن دیکھو
غم حیات کے ماتھے پہ ہے شکن دیکھو
بدل نہ جائے زمانے کا یہ چلن دیکھو
حیات نام ہے کانٹوں پہ رقص کرنے کا
گلوں کے سائے میں کانٹوں کی انجمن دیکھو
یہ زرد زرد سے چہرے بھی مسکراتے ہیں
تصورات کی دنیا کا بانکپن دیکھو
خزاں بدوش بہاریں روش روش کانٹے
سنور رہا ہے نئے دور میں چمن دیکھو
یہ سرد رات یہ جلتے ہوئے بدن صادقؔ
نظر اٹھاؤ غریبوں کا بانکپن دیکھو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.