غم حیات کی آخر کوئی دوا بھی ہے
غم حیات کی آخر کوئی دوا بھی ہے
فرار کا کوئی دنیا میں راستا بھی ہے
ہم اٹھ تو جائیں تری بزم ناز سے لیکن
ترے بغیر کوئی اپنا آسرا بھی ہے
تری نگاہ میں ٹھنڈک ہے چاندنی کی سی
یہ دل فریب بھی ہے اور دل ربا بھی ہے
بہت ستایا ہوا ہوں میں جس ستم گر کا
اسی کا شام و سحر لب پہ تذکرہ بھی ہے
کسی غریب کی سنتا ہے کب کوئی فریاد
غریب کو کوئی دنیا میں پوچھتا بھی ہے
کسی کی مدھ بھری نظروں کے جام پیتا ہے
بہارؔ رند بھی ہے اور پارسا بھی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.