غم عشق تو ہی بتا مجھے ہے یہ کیا مقام خبر نہیں
غم عشق تو ہی بتا مجھے ہے یہ کیا مقام خبر نہیں
یہاں درد دل کی دوا نہیں یہاں شام غم کی سحر نہیں
ہے یہ جانے کیسا عجب جہاں یہاں راج کرتی ہیں پستیاں
یہاں بے غرض کوئی دل نہیں نہ ہوس ہو جس میں وہ سر نہیں
تجھے کیسے راہ پہ لاؤں میں تجھے کیسے اپنا بناؤں میں
کوئی مجھ میں ایسی ادا نہیں کوئی ایسا مجھ میں ہنر نہیں
میں عجیب خانہ بدوش ہوں میں کسی کا ہوں نہ کوئی مرا
میں بھٹک رہا ہوں یہاں وہاں کوئی در نہیں کوئی گھر نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.