غم ہی غم ہے پوشیدہ ہر خوشی کے پردے میں
![غلام مصطفی بیگ صابر براری غلام مصطفی بیگ صابر براری](https://www.rekhta.org/Content/Images/quillm.png)
غم ہی غم ہے پوشیدہ ہر خوشی کے پردے میں
غلام مصطفی بیگ صابر براری
MORE BYغلام مصطفی بیگ صابر براری
غم ہی غم ہے پوشیدہ ہر خوشی کے پردے میں
موت ہی نظر آئی زندگی کے پردے میں
مسکرا رہے ہیں وہ مجھ سے پھیر کر نظریں
کچھ نوازشیں بھی ہیں بے رخی کے پردے میں
صفحۂ ادب اس کے نام کو جگہ دے گا
جو کہے بڑی باتیں سادگی کے پردے میں
مطمئن رہو یارو ہم کبھی کسی سے بھی
دشمنی نہیں کرتے دوستی کے پردے میں
باز آ گئے صابرؔ تم صنم پرستی سے
یہ دروغ گوئی ہے راستی کے پردے میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.