غم اس کا کچھ نہیں ہے کہ میں کام آ گیا
غم اس کا کچھ نہیں ہے کہ میں کام آ گیا
غم یہ ہے قاتلوں میں ترا نام آ گیا
جگنو جلے بجھے مری پلکوں پہ صبح تک
جب بھی ترا خیال سر شام آ گیا
محسوس کر رہا ہوں میں خوشبو کی بازگشت
شاید ترے لبوں پہ مرا نام آ گیا
کچھ دوستوں نے پوچھا بتاؤ غزل ہے کیا
بے ساختہ لبوں پہ ترا نام آ گیا
میں نے تو ایک لاش کی دی تھی خبر فرازؔ
الٹا مجھی پہ قتل کا الزام آ گیا
- کتاب : Kashkol (Pg. 61)
- Author : Tahir Faraz
- مطبع : Isteara Publications (2004)
- اشاعت : 2004
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.