غم کے اندھیرے چھانٹنے چندا بھی آئے گا
غم کے اندھیرے چھانٹنے چندا بھی آئے گا
آنسو سنبھالنے مرے دریا بھی آئے گا
رہتا نہیں ہے کوئی بھی گھٹنوں کے بل سدا
اے طفل تجھ کو جلد ہی چلنا بھی آئے گا
ہیں وقت کے مزاج میں تبدیلیاں جناب
ہے آج یہ برا تو کل اچھا بھی آئے گا
کاٹے گا سر جو ظلم کا جو حق کرے گا عام
کوئی تو رہنما کبھی ایسا بھی آئے گا
خاموشیاں ستائیں گی مسکانؔ جس گھڑی
تب یاد تجھ کو یہ مرا شکوہ بھی آئے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.