غم کی گہرائی میں جس روز اتر جاؤں گا
غم کی گہرائی میں جس روز اتر جاؤں گا
بن کے خوشبو میں زمانے میں بکھر جاؤں گا
حد سے بڑھ جائے گا جب میرے جنوں کا عالم
سنگ مارے گا زمانہ میں جدھر جاؤں گا
تو مجھے چھوڑ کے مت جانا غم جاناناں
تجھ سے بچھڑا تو میں تنہائی میں مر جاؤں گا
وقت کے ساتھ بدل جائے گی سورج کی تپش
وقت کی دھوپ میں جل کر میں نکھر جاؤں گا
جن کے سائے میں سکوں پائیں زمانے والے
پیار کے ایسے لگا کے میں شجر جاؤں گا
میں اکیلا نہ چلوں گا رہ الفت میں نعیمؔ
غم مرے ساتھ چلیں گے میں جدھر جاؤں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.