غم کسی کا مٹا کر تو دیکھو
غم کسی کا مٹا کر تو دیکھو
اپنے غم کو بھلا کر تو دیکھو
رنگ چہرے کا ظاہر کرے گا
راز الفت چھپا کر تو دیکھو
تم سے سارا زمانہ جلے گا
نام و شہرت کما کر تو دیکھو
دوست دشمن کی پہچان ہوگی
درد اپنا سنا کر تو دیکھو
اک ذرا مسکراہٹ سے اپنی
رنجشوں کو ہٹا کر تو دیکھو
عیب اوروں کے گننے سے پہلے
خود سے نظریں ملا کر تو دیکھو
بے خودی چیز ہوتی ہے کیسی
دل کسی پر لٹا کر تو دیکھو
لوگ کیسے بدلتے ہیں موناؔ
کوئی رشتہ نبھا کر تو دیکھو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.