غم کو پردے میں مسرت کے چھپا دیتا ہوں میں
غم کو پردے میں مسرت کے چھپا دیتا ہوں میں
آنسو آنکھوں میں جب آئے مسکرا دیتا ہوں میں
زندگی کی راحتیں کیا زندگی تک بھی نثار
یاد جب آتے ہو تم سب کچھ بھلا دیتا ہوں میں
ہاں اسی چپ میں جو بے معنی ہے اوروں کے لئے
کام جس سے ہے اسے سب کچھ سنا دیتا ہوں میں
رونا آتا تھا جب اپنے حال پر وہ دن گئے
اب تو بربادی پہ اپنی مسکرا دیتا ہوں میں
آ گئی اشکوں میں لالی حسرتوں کے خون کی
دل کی جو حالت ہے آنکھوں سے دکھا دیتا ہوں میں
حسن کے دامن پہ آنچ آنے نہیں دیتا کبھی
اپنے دل میں شعلۂ غم کو دبا دیتا ہوں میں
کام کیا زندہ دلی کا مر چکا نوابؔ دل
موت کی نیند آرزوؤں کو سلا دیتا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.