غم میں جو دوسروں کے روتے ہیں
غم میں جو دوسروں کے روتے ہیں
ایسے انسان کم ہی ہوتے ہیں
شاعری دل کو اور چھوتی ہے
اشکوں میں جب کلام دھوتے ہیں
ہائے دیکھے کوئی کہ نادر شے
کیسے پاتے ہیں کیسے کھوتے ہیں
ساتھ جیتے ہیں حسرتوں کے ہم
یوں ہی ہنستے ہیں یوں ہی روتے ہیں
کوئی تو چارہ گر کو سمجھائے
درد کچھ لا علاج ہوتے ہیں
نطق ہوتی ہے ڈور رشتوں کی
اس میں کیوں خامشی پروتے ہیں
کیوں نہیں وہ ضمیر کی سنتے
بیج جو نفرتوں کے بوتے ہیں
دور حاصلؔ سے جا کے بھی کیوں آپ
اس کے خط اشکوں میں بھگوتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.