غم مرا دشمن جانی ہے کہو یا نہ کہو
غم مرا دشمن جانی ہے کہو یا نہ کہو
میرے آنسو کی زبانی ہے کہو یا نہ کہو
رات پروانے کے ماتم میں گداز دل سے
شمع کی اشک فشانی ہے کہو یا نہ کہو
غنچۂ گل کے تئیں دیکھتے ہی ہم نے کہا
دل پر خوں کی نشانی ہے کہو یا نہ کہو
ماتھا گھسنے سے مرے مہر جبیں کے در پر
صبح کی اجلی پیشانی ہے کہو یا نہ کہو
میت عشق کا گر دیکھو رخ نورانی
مغفرت کی یہ نشانی ہے کہو یا نہ کہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.